قشم کی اسلامی آزاد یونیورسٹی میں میڈیسن کے شعبے میں غیر ملکی طلبہ کے لیے داخلہ کا اجازت نامہ اس یونیورسٹی کے وائس چانسلر برائے بین الاقوامی امور اور غیر ایرانی طلبہ ''علاء الدین بروجردی' کے دورہ کے موقع پر جاری کیا گیا۔
بروجردی نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے حالات، سہولیات اور آلات غیر ملکی طلباء کو راغب کرنے کے لیے بہت موزوں اور مناسب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر تعلیم اور تحقیق کے میدان میں سرکردہ ممالک میں سے ایک رہا ہے اور اس ملک کے پروفیسرز اور طلباء نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
بروجردی نے کہا کہ اسلامی آزاد یونیورسٹی دنیا کی سب سے بڑی حضوری یونیورسٹی ہے اور ہمارے لیے غیر ملکی طلباء کو راغب کرنے کے لیے حالات کو آسان بنانا بہت اہم ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ